نجف اشرف(شوریٰ نیوز) شہادت امام علی زین العابدین علیہ السلام کےموقع پر مرجع عالی قدرآیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے نجف اشرف میں امیرالمومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ اقدس پر حاضری دی اور آپؑ کی زیارت کا شرف حاصل کیا انہوں نے مولا علی علیہ السلام کے حرم میں امام علیؑ بن حسین علیہ السلام کی شہادت پرپُرسہ دیا۔ آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی ضریح امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے پاس سیدالساجدین ؑکی یاد میں گریہ و زاری کرتے ہوئے ماتم کُناں رہے۔