مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نےنجف اشرف میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مومنین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امام مہدی منتظر (عج) کا ظہور قریب سے قریب تر ہےاور ہمیں امام الوقتؑ کے استقبال کیلئے تمام تر تیاریوں کو مکمل رکھنا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے اربعین کیلئے آنیوالے زائرین امام حسین ؑ کیلئےدُعاکرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام سے زائرین کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ خداوند قدوس ہمیں ہرسال اربعین کے ذریعے زائرین کی خدمت کیلئے موقع فراہم کرتا ہے تاکہ امام مظلومؑ کے مہمانوں کی میزبانی کے دوران ہم سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ ہو۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی کا کہنا تھا کہ جو لوگ چہلم سیدالشہدا علیہ السلام کے موقع پر کربلا نہیں پہنچ پا رہے وہ اپنی دھرتی پر کُلُّ یَوْمٍ عَاشُورَا و کُلُّ اَرْضٍ کَرْبَلاءکے مصداق اربعین ِ حسینی کو شایان شان طریقے سے منائیں وہ اپنے اپنے ممالک میں مجالس،جلوس عزاداری، اور ماتمداری کا بھرپور اہتمام کریں اور زیادہ سے زیادہ شہادت امام حسین ؑ پر امام زمانہ (عج) کو پُرسہ دیں۔