یہ بھی شہید ؒ کی اُصول فقہ پر کتاب ہے ۔ اِسے اُصول فقہ کے ابتدائی طالب علموں کے لیے مرتب کیا گیا ہے ۔ یہ اِس علم کے شائقین کو اپنی طرف کھینچتی ہے ۔ یہ کتاب دو ابواب پر مشتمل ہے ۔ پہلے باب کا عنوان المدخل الی علم الاصول اور دوسرے باب کا عنوان بحوث علم الاصول ہے ۔ اِس کا پہلا ایڈیشن نجف ِ اَشرف سے سن ۱۳۸۵ ھ ، بمطابق 1965م میں شائع ہوا ۔