الفتاوی الواضحۃ آیۃ اللہ الشہید باقر الٓصدر کا رسالہ عملیہ ہے جو آپ نے اپنے مقلدین کے لیے لکھا ۔ اس کتاب کو آپ نے زبان کے رائج تقاضوں اور جدید اسلوب ِ تحریر میں مرتب کیا ۔ اِس کے دوسرے ایڈیشن میں آپ کے ذہن میں آیا کہ کیوں اِس کے شروع میں ایک مختصر سا مقدمہ شامل کیا جائے ۔ جس میں اصول دین کے بارے میں بیان کیا جائے ۔ نیز آپ نے کتاب کے آخر میں عبادات پر ایک عمومی جائزہ بھی پیش کیا ۔