كتاب كا عربى نام: بحث حول الولایہ
پہلااردوترجمہ:تشیع ورہبری۔
دوسرا اردو ترجمہ:شیعیت کا آغاز کب اور کیسے؟
اِس کتاب میں سید نے دو سوالوں کا جواب دیا ہے : (1) تشیع کیسے وجود میں آیا ؟ (2) شیعہ کس طرح بنے ؟ اگرچہ اس کتاب کا حجم بہت چھوٹا ہے ۔ مگر یہ اپنے مواد کے اعتباد بہت زیادہ اھمیت کی حامل ہے ۔ شہید نے اِن دوسوالوں کاجواب اِس انداز سے پیش کیا ہے کہ اُن سے آپ کی علمیت اور فنی مہارت واضح جھلکتی ہے ۔
مؤلف تشیع کواِسلام کا حقیقی ثمرمانتے ہیں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی حیات ِ مبارکہ کے کئی سال صرف کیے ۔ لہذا شیعہ ہی حقیقی مسلمان ہیں ۔ اُن کے علاوہ جو باقی اِسلامی فرقے ہیں وہ رسول خدا (ص) اور رسالت ِ اسلامیہ کی راہ سے ہٹ چکے ہیں ۔