عربى نام : تصور حول المهديؑ
پہلا اردوترجمہ: تصور مہدی ؑ
دوسرا اردوترجمہ: انتظار امام
کتاب ہذا حضرت امام مہدی آخر الزمان ؑ سے متعلق ایک علمی وتحقیقی کتاب ہے۔شہید ؒنے کتاب میں اْن تمام شکوک وشبہات اور اعتراضات کا جواب دیا ہے جو امام مہدی ؑ کی طویل زندگی اور فلسفہ غیبت کے بارے میں غیر معتقد لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں۔
اِس کتاب میں شہید نے امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے موضوع پر عقلی اور منطقی بحث کی ہے ۔ اِسے السید محمد ٓصادق الصدر کے امام زمانہ پر استدلالی موسوعہ کا مقدمہ شمار کیا جاتا ہے اِس کتاب میں شہید باقر الصدر نے نہایت علمی طریقے حقائق کو سوال و جواب کی شکل میں پیش کیا ہے ۔ اِس کتاب میں شہید نے اہل روایت و اخبار کا طریقہ اختیار نہیں کیا بلکہ پوری بحث کو سوالات کی شکل میں پیش کیا ہے کہ جو اس موضوع پر اٹھائے جا سکتے ہیں ۔ اُس کے بعد اپنی عمیق اور گہری فکر کو استعمال کرتے ہوئے عقلی ، منطقی اور علمی و سائنسی دلائل سے اُن کے جوابات دیے ہیں ۔