وکیل آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے مولانا سید سجاد ہمدانی کو مدیرمؤسسہ نشر آثار السید الشہید محمد باقر الصدر (قدہ) مقرر کردیا ۔

اس موقع پر وکیل آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) شیخ ہادی حسین ناصری نے کامیابی کی دُعا دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سید سجاد ھمدانی جس طرح نیک سیرت اور با کردار شخصیت کے مالک ہیں وہ افکار شہید باقرالصدرکو پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہناتھا کہ مؤسسہ نشر آثار السید الشہید محمد باقر الصدر (قدہ)اُن کے آثار وافکار کو محفوظ رکھنے اور پھیلانے کیلئے تشکیل دیا   گیا ہے تاکہ اردو بولنے، سمجھنے اور پڑھنے والوں کو اُن کی تصنیفات اور علمی تحقیقات سے متعارف کرایا جاسکے۔