Loading...
Loading...

ولادت:
عراق کے شہر کاظمین میں پچیس ذیقعدہ ۳۵۳۱ہجری(بمطابق۱۹۹۴ء) کے دن آیت اللہ سید حیدر صدرؒ کے یہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی‘جس کا نام سید محمد باقر الصدر رکھاگیا۔ابھی یہ بچہ تین سال کا بھی نہیں ہواتھا کہ اِس کے والدآیت اللہ سید حیدر صدر جہانِ فانی سے دار ِبقا کی جانب سِدھار گئے‘اور یوں اِس بچے کی تعلیم و تربیت کی ذمے داری اِس کی والدہ اور بڑے بھائی سید اسماعیل صدر کے کاندھوں پر آپڑی‘اِس سلسلے میں اِس کے ماموں شیخ محمد رضا آلِ یٰسین اور شیخ مرتضیٰ آلِ یٰسین کی پُر شفقت آغوش بھی اِسے میسّر رہی۔

دینی تعلیم:
شہید صدر ؒتیرہ سال کی عمر تک کاظمین ہی میں رہے اور وہاں اپنے بھائی سید اسماعیل صدر سے دینی علوم کی تحصیل کاآغاز کیا‘اور ابتدائی کتب نہایت محنت اور شوق کے ساتھ مختصر مدّت ہی میں پڑھ ڈالیں۔اِس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے آپ اپنے بڑے بھائی سید اسماعیل صدر کے ہمراہ عازمِ نجف ِ اشرف ہوئے‘اور وہاں دوسرے علما کے ساتھ ساتھ اپنے ماموں آیت اللہ شیخ محمد رضاآلِ یٰسین اور آیت اللہ سید ابوالقاسم خوئی کے محضرِ درس سے کسب ِ فیض کیا

مرجعيت

کتابیں

سرگرمیاں

مضامین

مجلہ اجتہاد